Posts

Showing posts from September, 2019

آخر کیوں پا کستان میں بچے محفوظ نہیں ؟

جنسی زیادتی اور استحصال کرنے والے درندے بچوں سے ان کی معصومیت اور ان کا بچپن چھین لیتے ہیں۔ پھول جیسے ننھے بچوں کیساتھ روز بروز بڑھتے جنسی واقعات ک و روکنے لئے بطور معاشرہ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور استحصال کے بڑھتے واقعات صرف قانونی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ بھی ہے جو کہ پاکستان میں ایک حقیقی خطرہ بن چکا ہے بچوں کے بڑھتے جنسی تشدد کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملک میں بچوں سے متعلق قوانین تو موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ، درحقیقت ہر سیاسی پارٹی سانحات اور واقعات کی بنیاد پر ہی اقدمات کرتی نظر آتی ہےوہ بھی صرف اپنی سیاست چمکانے و مخصوص سیاسی مفادات کے لئے ۔معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت انسانوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے تاکہ ان جرائم کا خاتمہ ہوسکے ۔ ایک غیر سرکاری تنطیم ساحل کے مطابق پاکستان میں روزانہ اوسطاً دس بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں۔   اس کے پیش نظر ، بچوں کو جسمانی صحت، جنسی افعال اور خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا، اور خطرناک صورتحال سے نبٹنے کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنا ، معاشرے ، والدین اور تعلیمی اد...