یوم مزدوراں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا یوم مجبوراں
عتیق چوہدری آج یکم مئی ہے جسے ”یوم مزدوراں” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1886 میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے محنت کشوں نے احتجاج کیا اور اس کی پاداش میں انہیں ہزاروں جانوں کی قربانی دینا پڑی۔ انہی قربانیوں کی یاد میں ہر سال یکم مئی کو ”یوم مزدوراں” منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں یکم مئی کو عام تعطیل کی جاتی ہے۔ اس دن سیمینار بھی کروائے جاتے ہیں اور مزدوروں سے یکجہتی کے لئے مختلف واک کا انعقاد بھی کروایا جاتا ہے۔ جن میں ہمارے سیاسی راہنما، بیوروکریٹس سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ مزدوروں کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں، تقاریر کی جاتی ہیں، لیکچر جھاڑے جاتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ مزدور کے اوقات کس قدر تلخ ہیں، اس بارے میں انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا۔ ہمارے یہاں مزدورکے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ ہماری حکومتیں صرف اپنے ووٹ بینک کو بڑھانے یا قائم رکھنے کے لئے محض اشتہارات چلوانے پر اکتفا کئے ہوئے ہیں جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج بھی مزدور کو کھانے کے لئے دو قت کا کھانا میسر ہے اور نہ پہننے کے لئے کپڑے ...