Posts

Showing posts from September, 2017

پیغام شہادت امام حسین

پیغام شہادت امام حسین دنیا میں بے انتہا ناقابل فراموش واقعات گزرے ہیں جن کو ہم بھول نہیں سکتے اور ہر سال ان کی یاد منائی جاتی ہے لیکن جس طرح واقعہ کربلا ہر سال ہمارے قلب ونظر میں سماتا ہیاس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، اگر واقعہ کربلا محض تاریخ کا ایک با ہوتا تو اس کی یاد اتنے برس گزرنے کے بعد ہمارے قلوب میں غم و افسوس کے جذبات اور ہماری رگوں میں ظلم و ستم کی یہ وہ کسوٹی ہیجس پر ہر دور کا انسان پرکھا جائے گا۔ محرم الحرام کا مہینے میں نواسہ رسول حضرت امام علیہ ا لسلام کی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو دین محمدی کی بقا کا باعث ہے آپ نے کربلا کے میدان میں اپنے اصحاب و اقربا کے ساتھ جو عظیم الشان قربانی پیش کی تاریخ اسلام میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی آپ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اور حق کیلئے اپنی جان کی قربانی دی حضرت امام حسین نے دین کی بنیادی اقدار اور سچائی کے اظہارکیلئے میدان کربلا میں اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دین اسلام کو بچا لیا آپ کی عظیم قربانی معراج درس گاہ انسانیت ہے ۔ واقعہ کربلا انسانیت کو جینے کا سلسلہ سکھایا اور ظالم و جابر حکمرانوں کی آنکھ میں آنکھیں ڈال...