الیکشن 2018کی شفافیت پر سوالات ؟
عتیق چوہدری الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ملک میں غیر جانبدار،شفاف ،دھاندلی سے پاک الیکشن کرواناہے ۔مگر انتخابی اصلاحات 2017 کے بعد الیکشن کمیشن کو بہت سے کاغذی اختیارات ملنے کے باوجود الیکشن کی شفافیت پر بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر میڈیا اور انتخابی مبصرین کی رسائی پر قدغن لگا دی گئی ہے، من پسند امیدواروں کو منتخب کروایا جائے گا اور قوم اپنے نمائندوں کے حقائق سے بے خبر رہے گی اور اسے اپنے نم ائندوں پر یقین ہی نہیں ہوگا اور امیدواروں نے جو حقائق کاغذات نامزدگی میں درج کئے ہیں ان پر اعتراض لگانے کے لئے قوم کو اندھیرے میں رکھا جائے گا اور ریٹرننگ آفیسرز با اثر سیاسی شخصیات کے دباؤمیں رہیں گے۔ غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کی مانیٹرنگ سے روکنے کے لئے ایسا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے کہ ان کو محدود کیا جائے تاکہ الیکشن میں ہونی والی بے ضابطگیاں عالمی اداروں و میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہیں ۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک امیدواروں کے اخراجات کی حد پر عملدرآمد کا میکنیزم وضع نہیں کیا گذشتہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں پیسے کا بے تحاشہ استعمال کرکے ضابطہ اخلا...