Posts

Showing posts from January, 2019

ممتاز شاعر محسن نقوی کی برسی

انہیں جو ناز ہے خود پہ، نہیں وہ بے وجہ محسن کہ جسکو ہم نے چاہا ہو، وہ خود کو عام کیوں سمجھے آج اردو کے ممتاز شاعر محسن نقوی کی برسی ہے۔محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعوں میں بندقبا، ردائے خواب، برگ صحرا، موج ادراک، ریزہ حرف، عذاب دید، طلوع اشک، رخت شب، فرات فکر، خیمہ جاں اور میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی شامل ہے۔ دشت ہجراں میں سایہ نہ صدا تیرے بعد..کتنے تنہا ہیں تیرے آبلہ پا تیرے بعد شاعری انسان کی حس جمالیات کو تر و تازہ رکھنے کے لیئے آکسیجن کی طرح ضروری ہوتی ہے۔ تخیلات اور افلاک کی پرواز کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ایک اچھا شاعر ہمیشہ ہی سے حدود و قیود کی پرواہ کیئے بنا افکار و خیالات کو لا محدود اڑان بخشتا ہے۔ اردو شاعری میں یوں تو بے حد بڑے بڑے اور نامور شعراءپائے جاتے ہیں جن کا کلام صدیوں اور دہائیوں کے بعد آج بھی زندہ ہے۔ ہم اگر گزشتہ چند دہائیوں کا مشاہدہ شاعری کے حوالے سے کریں تو اس افق پر فیض احمد فیض، احمد فراز، امجد اسلام امجد، حبیب جالب ،افتخار عارف، پروین شاکر اور محسن نقوی جیسے ستارے چمکتے دمکتے دکھائی دیتے ہیں۔ > ان تمام ناموں ...