Posts

Showing posts from June, 2019

اب ایک اور کمیشن ؟؟

تحریر :عتیق چوہدری  وزیر اعظم صاحب کا ایک اور کمیشن بنانے کا اعلان خوش آئیند مگر جناب وزیراعظم جو پہلے کمیشن بنے تھے ان کی رپورٹس بھی پبلک کردیں ،ان رپورٹس پر کیا ایکشن ہوا ،ذمہ داران کو کیا سزا ہوئی یہ بھی قوم کو بتا ہی دیں ؟ جسٹس حمود الرحمن کمیشن ، ایبٹ آباد کمیشن ، لاپتہ افراد کمیشن، اوجڑی کیمپ کس کی غفلت سے پھٹا؟ جنرل ضیا الحق سترہ اگست 1988 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے اس پر جسٹس شفیع الرحمان کی قیادت میں انکوائری کمیشن بنا ؟ 2007 میں لال مسجد آپریشن میں 103 ہلاکتیں  ہوئیں۔ جسٹس شہزادو شیخ کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن نے واقعہ کے چھ برس بعد مارچ 2013 میں رپورٹ مکمل کی۔مگر آج تک پبلک نہیں ہوئی ؟سانحہ ماڈل ٹائوں کمیشن ،پھر جے آٗٗی ٹی ،پھر سپریم کورٹ کے حکم پر ایک اور جے آئی ٹی ؟؟جبری گمشدگیوں پر کمیشن ؟ منیر انکوائری کمیشن، شعیب سڈل انکوائری کمیشن، حسین حقانی میمو گیٹ کیس، سلیم شہزاد قتل کیس میں بھی ایک کمیشن بنا تھا ؟ اگر کسی کو یاد ہوتو حامد میر صاحب پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بھی ایک کمشین بنا تھا ؟ ان سب کمیشنز کی رپورٹس کا کیا بنا ؟ وہ پبلک کیوں نہٰں ...