اب ایک اور کمیشن ؟؟

تحریر :عتیق چوہدری 
وزیر اعظم صاحب کا ایک اور کمیشن بنانے کا اعلان خوش آئیند مگر جناب وزیراعظم جو پہلے کمیشن بنے تھے ان کی رپورٹس بھی پبلک کردیں ،ان رپورٹس پر کیا ایکشن ہوا ،ذمہ داران کو کیا سزا ہوئی یہ بھی قوم کو بتا ہی دیں ؟ جسٹس حمود الرحمن کمیشن ، ایبٹ آباد کمیشن ، لاپتہ افراد کمیشن، اوجڑی کیمپ کس کی غفلت سے پھٹا؟ جنرل ضیا الحق سترہ اگست 1988 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے اس پر جسٹس شفیع الرحمان کی قیادت میں انکوائری کمیشن بنا ؟ 2007 میں لال مسجد آپریشن میں 103 ہلاکتیں ہوئیں۔ جسٹس شہزادو شیخ کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن نے واقعہ کے چھ برس بعد مارچ 2013 میں رپورٹ مکمل کی۔مگر آج تک پبلک نہیں ہوئی ؟سانحہ ماڈل ٹائوں کمیشن ،پھر جے آٗٗی ٹی ،پھر سپریم کورٹ کے حکم پر ایک اور جے آئی ٹی ؟؟جبری گمشدگیوں پر کمیشن ؟
منیر انکوائری کمیشن، شعیب سڈل انکوائری کمیشن، حسین حقانی میمو گیٹ کیس، سلیم شہزاد قتل کیس میں بھی ایک کمیشن بنا تھا ؟ اگر کسی کو یاد ہوتو حامد میر صاحب پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بھی ایک کمشین بنا تھا ؟ ان سب کمیشنز کی رپورٹس کا کیا بنا ؟ وہ پبلک کیوں نہٰں ہوئیں ان کمیشنوں کی سفارشات کی روشنی میں کتنے ذمہ داران کو سزا ہوئی ؟ کس کس کو کٹہرے میں لایا گیا ؟ کتنی جے آٗئی ٹیز بنی ہیں مگر ان کی رپورٹس ہی نہیں آتیں اگر رپورٹ آبھی جائے توسفارشات پر عملدرآمد نہیں ہوتا ؟
کسی اہم مسئلے کو حل کرنے کے بجائے دفنانا زیادہ آسان ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ آسان یہ ہے کہ مسئلے پر کمیشن بٹھا دو ۔آج کل نیا ٹرینڈ ہے کہ جے آئی ٹی بنا دو یا کمیٹی بنا دو ۔یقین نہ آئے تو بننے والے تحقیقاتی و اصلاحی کمیشنوں کا حال دیکھ لیں۔ بیشتر کی رپورٹیں اہم قومی مفاد کے رازدارانہ ڈیپ فریزر میں محفوظ ہیں۔۔۔۔ جناب وزیراعظم آپ سے درخواست ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں دوراندیشی سے کام لیں اور ڈلیور کریں ۔ عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں خالی پلائو سے اب کا م نہیں چلے گا ۔۔۔۔۔۔یہ کمیشن بھی بنے گا اور پھر اس کمیشن پر ایک کمیٹی بنے گی ۔۔۔پھر کمیٹی اور پھر کمیٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔نتیجہ نشستد ،گفتند ،برخاستند ۔۔۔۔
عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا جو اعلان کیا ہےاس میں ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر ادارے شامل ہوں گے جو تحقیقات کریں گے مگر اس کمیشن کے اختیارات کیا ہونگے ؟ ذمہ داران کو سزا کون دے گا ؟ رپورٹس پبلک ہونگی ؟ تحقیقات کا دورانیہ کتنا ہوگا ؟؟؟

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں اشرافیہ کا تسلط اور مڈل کلاس کا "راستہ روکنا"

اے ارضِ پاک تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم

لاہور ڈیکلریشن کیا تھا ؟