ہماری ترجیحات کیا ہیں ؟
عتیق چوہدری پاکستان شاید دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں ریسکیو سروس کو ڈونیشن پر چلانے کی ضرورت پڑ گئی - وجہ شاید یہ ہو کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے شروع کیا تھا - پرویز الہی اور مشرف حکومت سے سیاسی اختلاف ایک طرف میں پرویز الہی کے اس منصوبے کو بہت اہم سمجھتا ہوں اور اسکی وجہ ریسکیو 1122 کا یہ اشتہار خود بتا رہا ہے کہ اس سروس نے پنجاب ( صرف لاہور نہیں ) کے تمام 36 اضلاع میں 33 لاکھ سے زیادہ متاثرین کو ریسکیو کیا - لیکن آج اس کے باوجود اس ادارے کو چندے کی ضرورت کے لیے اشتہار کا سہارا لینا پڑا -------- کیا یہ اشتہار موجودہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے چہرے پر ایک زناٹے دار تھپڑ نہیں -------؟ اس کے برعکس صرف لاہور کی ایک سڑک پر دوڑنے ولی میٹرو بس سروس جس کے سڑک بنانے ، فلائی اوورز اور جنگلے کے تمام اخراجات کو نکال کر بھی صرف ان میٹرو بسوں کے کراے کی مد میں میں صرف لاہور کی میٹرو بس سروس پاکستان (جس کا خزانہ خالی ہے کا اعلان موجودہ حکومت نے حکومت سمبھالنے کے پہلے ہی دن کر دیا گیا تھا) پر سال ایک ارب پینسٹھ کروڑ چوالیس لاکھ روپے اسی خالی قومی خزانے سے ...