قائد کے آزاد وطن میں غلاموں کی چیخ و پکار
عتیق چوہدری آزادی ایک لفظ نہیں ، ایک عظیم نعمت ہے۔زندگی کا اصل احساس ہے۔ جو قومیں اس نعمت عظمیٰ کی قدر نہیں کرتیں ان کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جاتا ہے۔ 14اگست کادن ہمیں اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے نصف صدی تک حصول پاکستان کے لیے کن کن جانی و مالی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا جن کی بدولت ہم آج آزاد وطن میں پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں۔ مشہور فرانسیسی مفکر روسو نے کہا تھا ‘‘Man is born free, but everywhere he is in chains’’ ‘‘انسان آزاد پیدا ہوا تھا لیکن وہ ہر طرف زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے’’ یہ زنجیریں جبرواستداد کی نہیں ،یہ زنجیریں ناروا پابندیوں کی ہیں ۔یہ زنجیریں ظلم اور زیادتی کی ہیں ۔انسان کی انسان کو غلام بنانے کی حرص وہوس نے کبھی دم نہیں توڑا ۔چشم تاریخ نے کھوپڑیوں کے مینار بنتے دیکھے ہیں ۔دھرتی کو خون ناحق سے لالہ زار ہوتے دیکھا ہے ۔ہم نےانگزیز سےتو آزادی حاصل کرلی مگر صوبائی ،لسانی ،مذہبی،امیر اور غریب کی زنجیر سے خود کو ٓازاد نہیں کراسکے ۔ہم جاگیردار،سرمایہ دار،رشوت خور بیوروکریسی،ڈکٹیٹر شپ اور جاہل،کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو آزاد نہیں کراس...