دو اپوزیش لیڈروں کی لڑائی اور قومی حکومت کا مطالبہ
عتیق چوہدری موجودہ اور سابقہ اپوزیشن لیڈروں کی لڑائی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ بعض حلقے اس پر تشویش کا شکارہیں ،گزشتہ چند دنوں میں ہونے واقعات ،بیان بازی اور منظرنامہ سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتہ ہے جو مک مکا پہلے ڈرائینگ روموں تک محدود تھا وہ اب سرخیوں کی زینت بن رہا ہے ایک مشہور محاورہ ہے اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔ باخبر زرائع ان معاملات کی کڑیاں عزیر بلوچ ،رینجرز کا کراچی آپریشن وملک کے دفاع سے متعلقہ ادارے کے ذمہ داران سے بھی جوڑتے ہیں ۔ جو معاملات اتنے سادہ نظر آرہے ہیں دراصل حد سے زیادہ گھمبیر ہیں ۔ہر کوئی اپنی سیاست چمکا رہا ہے ،اقتدار کی رسہ کشی کے اس کھیل میں غریب عوام کہیں بھی نہیں ہے ۔سول و عسکری قیادت میں اختلافات کی خبریں بھی آئے روز خبروں کی زینت بنتی ہیں مگر اعتزاز احسن کے قومی حکومت کے مطالبہ نے سب کو چوکنا دیا ہے ۔یہ وہی اعتزاز احسن ہیں جو دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ،جمہوریت کا راگ آلاپتے نہیں تھکتے تھے آج وہی اعتزاز احسن حکومت کی چھٹی کرواکر قومی حکومت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ملکی مسائل کے حل کے لئے قومی حکومت یا ٹیکنو کریٹ حکومت کی ب...