Posts

Showing posts from 2017

پیغام شہادت امام حسین

پیغام شہادت امام حسین دنیا میں بے انتہا ناقابل فراموش واقعات گزرے ہیں جن کو ہم بھول نہیں سکتے اور ہر سال ان کی یاد منائی جاتی ہے لیکن جس طرح واقعہ کربلا ہر سال ہمارے قلب ونظر میں سماتا ہیاس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، اگر واقعہ کربلا محض تاریخ کا ایک با ہوتا تو اس کی یاد اتنے برس گزرنے کے بعد ہمارے قلوب میں غم و افسوس کے جذبات اور ہماری رگوں میں ظلم و ستم کی یہ وہ کسوٹی ہیجس پر ہر دور کا انسان پرکھا جائے گا۔ محرم الحرام کا مہینے میں نواسہ رسول حضرت امام علیہ ا لسلام کی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو دین محمدی کی بقا کا باعث ہے آپ نے کربلا کے میدان میں اپنے اصحاب و اقربا کے ساتھ جو عظیم الشان قربانی پیش کی تاریخ اسلام میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی آپ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اور حق کیلئے اپنی جان کی قربانی دی حضرت امام حسین نے دین کی بنیادی اقدار اور سچائی کے اظہارکیلئے میدان کربلا میں اپنا اور اپنی اولاد کا خون دے کر دین اسلام کو بچا لیا آپ کی عظیم قربانی معراج درس گاہ انسانیت ہے ۔ واقعہ کربلا انسانیت کو جینے کا سلسلہ سکھایا اور ظالم و جابر حکمرانوں کی آنکھ میں آنکھیں ڈال...

اتخابی اصلاحات ، توجہ طلب پہلو

عتیق چودھری جمہوریت کی بقا ءاور اسکا تسلسل منصفانہ اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہی مضمر ہے ،جمہوری عمل جتنامضبوط اور شفاف ہوگا ملک اتنا ہی خوشحال ہوگا۔انتخابی اصلاحات کا مقصد ایسا صاف شفاف ،غیرجانبدار الیکشن کا نظام تشکیل دینا ہے جس میں عام آدمی سوچ و پسند کے مطابق صحیح معنوں میں عوامی ،جمہوری حکومت منتخب ہو ۔مگر ہمارے ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ شفاف انتخابات کا ہمیشہ فقدان رہا ہے ۔ماضی میں ملک میں انتخابی قوانین موجود ہونے کے باوجود نہ تو ان قوانین کودرخور اتنا سمجھا گیااور نہ ہی ان کی پابندی کا لحاظ رکھا جاتا رہا ۔ اندریں حالات مسائل کا حل یہ ہے کہ نظام میں اصلاحات کا ایسا میکنیزم بنایا جائے جس سے شفافیت ،غیرجانبداریت کی جھلک نظر آئے ۔ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کا بل 2017 پاس ہونا خوش آئیند قدم ہے مگر بدقسمتی سے 342 ارکان میں سے 50 سے بھی کم ارکان اس وقت اسمبلی میں موجودتھے ۔ مقام افسوس یہ ہے کہ وفاقی کابینہ کے 53 ارکان میں صرف 2 وزراءاسمبلی میں موجود تھے ۔ اس سے انداز ہ لگایا جاسکتا ہے کہ منتخب نمائیندے اصلاحات اور پارلیمنٹ کے تقدس میں کتنے سنجیدہ ہے ۔ 2013 کے الیکشن کے ...