عتیق چوہدری کا "سلطان "کے بارے میں تجزیہ
سلو
بھا ئی کی فلم سلطان ایک اچھی کمرشل فلم ہے ۔جس میں سلمان خان روایتی کرداروں سے
ہٹ کر ایک ریسلر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔سلطان کو دیکھنے کے بعد اس
کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کو داد نہ دینا زیادتی ہوگی ۔فلم کی کہانی ،کچھ ڈایئلاگ
بہت کمال کے ہیں ۔ایک دو جگہ پر فلم بور کرتی ہے مگر مجموعی طور پر اچھی فلم ہے ۔مرکزی
خیال '' انسان اس وقت تک نہیں ہارتا جب تک تک وہ خود ہار نہ مان لے ،انسان کو کسی
بھی صورت میں محنت ،جدوجہد ترک نہیں کرنی چاہیے یہی کامیابی کا راز ہے ۔اس فلم کی کہانی ہریانہ میں رہنے والے سلطان علی خان
یعنی سلمان خان کی ہے، سلطان کی ملاقات جب عارفہ یعنی انوشکا شرما سے ہوتی ہے تو
اس کی کشتی دیکھ کر سلطان بھی ایک ریسلر بننا چاہتا ہے،کیونکہ اس کے حساب سے ایک
ریسلر کی شادی کسی ریسلر سے ہی ہو سکتی ہے۔فلم میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں، فلم
کی کہانی آگے بڑھتی ہے، اس درمیان سلطان کو ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی میں تال
میل بٹھانا مشکل ہوتا ہے، سلطان کی پروفیشنل زندگی کافی متاثر ہوتی ہے، پھر سلطان
ایک خاص وجہ سے زندگی میں ایک اہم فیصلہ لیتا ہے،اس کی زندگی میں کوچ کی حیثیت سے
ردپ ہڈا آتے ہیں، اب سوال یہی ہے کہ کیا سلطان خود کو دنیا کے سامنے ثابت کر پائے
گا یا نہیں؟ اس کا پتہ آپ کو سنیما گھر میں ہی چلے گا۔سلمان نے اس فلم کے لئے کافی
محنت کی ہے، انہوں نے ایک پہلوان کے کردار کے لئے جسمانی طور پر کافی تبدیلی لائی
ہے، وہ فلم میں مکمل طور پر ایک ریسلر نظر آتے اور اس کردار میں مکمل طور جچے ہیں،
رنگ میں کشتی کرتے ہوئے ان کے چہر ے کے اتار چڑھاؤ بھی ایک ر یسلرجیسے ہی نظر آتے
ہیں، انوشکا شرما نے ’’عارفہ‘‘کا کردار بھی بخوبی نبھایا ہے، فلم میں دیگر فنکاروں
کا کام بھی اچھا ہے، سلمان اور انوشکا کے درمیان ڈائیلاگ بھی بہترین ہیں جو آپ کو
خوب پسند آئیں گے ۔’’سلطان ‘‘فلم کا کمزور پہلو اس کی بے جا طوالت کہی جا سکتی ہے،
فلم کہیں کہیں تھوڑی بوجھل اور انٹرول کے بعد تھوڑی بوریت بھی ہونے لگتی ہے۔فلم کے
گانے پہلے ہی ہٹ ہو چکے ہیں۔’’بے بی کو بیس پسند ہے‘‘اور ’’جگ گھومیا‘‘جیسے گانوں
نے شائقین میں دھوم مچا رکھی ہے ،جبکہ فلم کی موسیقی بھی اچھی ہے۔

Comments
Post a Comment