پاکستان میں اشرافیہ کا تسلط اور مڈل کلاس کا "راستہ روکنا"
پاکستان میں اشرافیہ کا راج کارل مارکس کی کتاب Das Kapital میں بیان کردہ طبقاتی کشمکش کا عملی اظہار ہے، جہاں حکمران طبقہ (اشرافیہ) اپنے معاشی اور سیاسی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے عام آدمی اور مڈل کلاس کی قیادت کو ابھرنے سے ہر صورت روکتا ہے۔ 20 ویں صدی کے جرمن سیاسی مفکر اور ماہر اقتصادیات میکس ویبر کی کتاب Economy and Society کے طبقاتی تجزیے کی رو سے،مراعات یافتہ طبقہ (اشرافیہ) اپنی غیر معمولی سماجی حیثیت (Status) اور طاقت کو زائل ہونے سے بچانے کے لیے ایک ایسا مفاداتی اتحاد تشکیل دیتا ہے، جس کی تصدیق روبرٹ مائیکلز نظریہ : اولیگارکی کا آہنی قانون اور پولیبیئس قدیم دور، کتاب The Histories کے باہمی تعاون کے نظریات سے ہوتی ہے، جس کے تحت یہ چند خاندان اور گروہ مل کر نہ صرف نظام پر اپنا تسلط قائم رکھتے ہیں، بلکہ کسی بھی عام آدمی کے راستے کی رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ یہ وہ طبقہ ہے جو اپنے خول میں بند رہ کر، مڈل کلاس کو صرف تالیاں بجانے اور واہ واہ کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہے، تاکہ حقیقی طاقت کے ڈھانچے میں ان کی شمولیت کا ہر دروازہ بند رہے۔اشرافیہ (Elite) سے مرا...

good point
ReplyDelete