کسانوں کا احتجاج ،حکومت کا ناقابل فہم رویہ

ایک زرعی ملک ہونے کے باجودپاکستان میں زراعت کے شعبہ کو فروغ دینے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی نہیں کی گئی ،حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یہ شعبہ زوال پذیر ہوا ۔گذشتہ کچھ سالوں سے کسان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں حکومتی رہنماؤں کی طفل تسلیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گے ۔مسائل حل کرنے اور ان کی بات سن کر جائز مطالبات پورے کرنے کی بجائے احتجاج کو زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی ،طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کسان رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ۔حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے ۔اگرزراعت کے شعبہ کے مسائل کو فورا حل نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں اشرافیہ کا تسلط اور مڈل کلاس کا "راستہ روکنا"

افواہ سازی اور فیک نیوز: آزادیٔ اظہار پرلٹکتی تلوار؟

زبانوں کا ارتقاء