Posts

Showing posts from 2015

لاہور ڈیکلریشن کیا تھا ؟

Image
پاکستان میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی شہر کو آخری مرتبہ سنہ 1999 میں اُس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ اُس وقت بھی پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکمرانی تھی اور نواز شریف ہی وزیر اعظم اور ان کے بھائی شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے۔ نریندر مودی کی طرح اٹل بہاری واجپائی کا تعلق بھی دائیں بازو کی ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تھا۔ واجپائی واہگہ بارڈر کے راستے بس کے ذریعے لاہور پہنچے تھے اور انھوں نے 1940 کی قرارداد پاکستان کی یاد میں بنائے جانے والے مینار پاکستان کے تلے کھڑے ہو کر پاکستان کو ایک حقیقت تسلیم کرنے کی بات کی تھی۔ اس موقعے پر 21 فروری کو دونوں ملکوں کے وزیر اعظموں نے ’لاہور ڈیکلریشن‘ پر دستخط کیے تھے۔ 16 نکات پر مشتمل یہ ڈیکلریشن دونوں ملکوں کے خوشحال مستقبل، خطے میں امن اور استحکام، دونوں ملکوں کے عوام میں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات اور تعاون کے عزم کے اظہار سے شروع ہوا تھا۔ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں کہاگیا تھا کہ جوہری صلاحیت دونوں ملکوں پر یہ اہم ذمہ داری عائد کرتی  ہے کہ دونوں ملک مسلح تصا...

بھارتی وزرائے اعظم کے پاکستانی دورے تاریخ کے آئینے میں

Image
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد سے قبل 4 بھارتی وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد جواہر لعل نہرو پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم تھے۔ جواہر لعل نہرو نے 1953 میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرانے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا، اس وقت محمد علی پاکستان کے وزیراعظم تھے۔ جواہر لعل نہرو نے دوسری مرتبہ 1960 میں صدر ایوب خان کے دور میں پاکستان کا دورہ کیا۔ جواہر لعل نہرو کے اس دورے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع حل کرنے کے لئے تاریخی سندھ طاس معاہدہ ہوا۔ اس دورے کے دوران جواہر لعل نہرو نے کراچی، اسلام آباد اور مری کا دورہ کیا۔ پاکستان کا تیسرا دورہ جواہر لعل نہرو کے پوتے راجیو گاندھی نے 1988 میں کیا۔ اس وقت پاکستان کے صدر غلام اسحاق خان اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو تھیں۔ بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے فروری 1999 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس وقت پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف تھے۔

کفر ٹوٹا خدا خداکرکے

Image
عتیق چوہدری پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں 195 ممالک شریک ہیں ۔تقریبا 145 ممالک کے سربراہان ،اہم حکومتی عہدیدار اور سیاسی شخصیات شریک ہیں ۔اس کانفرنس میں پاک بھارت تعلقات کے ماحول کوبہتر بنانے کی کوشش بھی سامنے آئی ۔بھارتی وزیراعظم نے وقفے کے دوران وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایا تونوازشریف نے بھی گرم جوشی سے اس کا جواب دیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو منٹ تک مختصر گفت وشنید بھی سرگوشیوں میں ہوئی ۔ یہ غیر رسمی،بے تکلفی کے ماحول میں مختصر ملاقات پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے ۔ اوفا میں شریف ،مودی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات بھارت نے کشمیری قائدین سے ملاقات کا بہانہ بنا کر ملتوی کردئیے تھے ۔ مودی کی پاکستان کے بارے میں سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے تعلقات کافی کشیدہ ہوگئے تھے ۔ اس ملاقات کو سفارتی حلقوں نے بہت مثبت قرار دیا ہے مگر یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا اس ملاقات سے برف پگھل جائے گی ؟  پاک بھارت تعلقات ہمیشہ سے غیر یقینی صورتحال کے آئینہ...

تعلیم برائے فروخت

Image
عتیق چوہدری کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس میں معیاری تعلیم وتحقیق کو فروغ نہ دیا جائے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں اقتدار کے ایوانوں کے مزے لوٹنے والوں نے کبھی اس بنیادی معاملے پر غورو فکر کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی ۔سیاسی،سماجی،معاشی و معاشرتی زوال ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے مگر ہمارے پالیسی سازوں کی ترجیحات میں تعلیم کے فروغ نام کی کوئی ترجیح شامل نہیں ۔ جس کا اندازہ تعلیمی بجٹ سے کیا جاسکتا ہے جو کل بجٹ کا ۲ فیصد بنتا ہے ۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل پچیس اے کے مطابق ہر شہری کو تعلیم کی سہولیات مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی ۔کسی بھی حکومت نے اس آئینی ذمہ داری کو صحیح معنوں میں پورا نہیں کیا ۔ پبلک سیکٹریونیورسٹیوں میں تحقیق کا معیار عالمی سطع کے تحقیقی کام کے معیار سے بہت پست ہے جس کی وجہ مناسب سہولیات کا فقدان ہے ۔ اسی وجہ سے ہماری کوئی بھی یونیورسٹی عالمی رینکینگ کی پہلی  یونیورسٹیوں میں شامل نہیں ہے ۔ اس میدان میں رہی سہی کسر پرائیویٹ یونیورسٹیز نے نکال دی جو طالب علموں سے لاکھوں روپے فیس وصول کرتے ہیں اور ڈگری اس کے ہاتھ میں تھما دیتے ہ...

فیض انٹرنیشل فیسٹیول خوشگوار ہوا کا جھونکا

Image
عتیق چوہدری  فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کا انعقاد الحمرا آرٹس سنٹر میں ہورہا ہے  ۔ خاکسار کو بھی اس فیسٹیول میں شرکت کرنےکا موقع ملا ۔   فیسٹیول کا مقصد بیسویں صدی کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔فیض انقلاب اور سماجی انصاف کا استعارہ تھے ۔فیض امن کا خواب دیکھتے تھے ،انقلاب کی چاپ سنتے تھےاور رومان سے نموپاتے تھے ۔فیض انقلاب ورومان کا نقیب ہے ۔فیض کو راولپنڈی سازش کیس میں جیل بھی کاٹنی پڑی ۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے انہوں نے اپنی شعری کتابوں ’’زنداں نامہ‘‘ ’’دست تہ سنگ‘‘ اور دست صبا کے اشعار لکھے جو زبان زد عام ہوئے ۔ان کی شہرہ آفاق کلام کو مہدی حسن نے پڑھا گلوں میں رنگ بڑھے اور ملکہ ترنم نور جہاں نے ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ کو اپنی آواز سے امر کیا۔ان کا شہرہ آفاق شعر بول کے لب آزاد ہیں تیرے ان کی انقلابی فکر کا علمبردار ہے ۔ پاکستان میں وہ امروزپاکستان ولیل ونہار کے مدیر رہے،درس و تدریس سے بھی وابسطہ ہوئے ۔ گو فیض احمد فیض اندھیروں میں روشنی کی طرح جگمگاتا رہے گا ۔ بات ہورہی تھی فیض فیسٹیول کی تیسر ے روزاس میں طارق ...

فرانس کا افسوس ناک سانحہ ۔۔۔۔۔عالمی امن تباہ کرنے کی ایک اور سازش

Image
عتیق چوہدری  فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے افسوس ناک واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دہشت گرد  انسانیت اور عالمی امن کے دشمن ہیں ۔دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی بغیر کسی اگر مگرکے مذمت کرتا ہے ۔ بی بی سی اور عالمی نیوزایجنسیوں کے مطابق 9/11 کے طرح یہ حملے بھی باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ کئیے گے ،حملہ آوروں نے بیک وقت بہت سے مقامات کو نشانہ بنایا ۔بٹاکالان کنسرٹ ہال میں دہشت گردوں نے لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔اسی وقت سٹی ریسٹورنٹنس پر حملہ کیاگیا ،سٹیڈیم کے قریب بم دھماکہ بھی ہوا جس وقت یہ وقت پیش آئے اس وقت فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹ بال کا میچ ہورہا تھا ،تقریبا 80 ہزار کے قریب تماشائیوں کے علاوہ فرانس کے صدر فرانسس ہولینڈے بھی اسٹیڈیم میں موجودتھے ۔ ان حملوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 120 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔اس واقعہ نے پوری دنیا کو ایک بار پھر ہلاکر رکھ دیا ہے ۔امریکن صدر اوبامہ،جرمن چانسلر،روس کے صدر،برطانوی وزیراعظم،کی...

گڈگورننس یا فوجی گورننس ؟

Image
عتیق چوہدری  کسی بھی جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔ جمہوری حکومتوں میں عوام کے حق اقتدار کی ترجمانی پارلیمنٹ میں ہی ہوتی ہے ۔پارلیمنٹ اور انتظامیہ عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں کسی اور کونہیں۔ پاکستان کی بدقسمتی یہ رہی کہ شروع سے کسی نظام ،آئین کو چلنے نہیں دیا گیا ۔ یہ روایت 1948 سے شروع ہوئی اور اقتدار حاصل کرنے کی رسہ کشی اب تک جاری ہے ۔ 1958 کا مارشل لا ہو یا 1969 ،1977 کا مارشل لا ء یا پرویز مشرف کا نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر خود کو چیف ایگزیکٹیو ڈکلیر کردینا ہو۔ سب فوجی آمروں نے اس کی بنیاد ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال،معاشی بدحالی ،بیڈگورننس،سیاستدانوں کی نااہلی اور کرپشن کو قرار دیا ۔ اس صورتحال کا اصل سبب ملک میں جمہوری روایات اور سیاسی اداروں کا قحط تھا۔ دوسری طرف سیاسی عمل بار بار ٹوٹنے اور خلا پیدا ہونے سے فائدہ اٹھا کر سرکاری ملازمین سیاست میں دخل اندازی کرتے رہے ۔اس سے صحیح سیاسی قیادت کو ابھرنے کا موقع نہیں مل سکا ۔ پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی کا بہت رونا رویا گیا ۔ جس کی ایک جھلک آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس ریلز جاری ہو...

دور نو کا تقاضا،خارجہ پالیسی کی از سرنو تشکیل

Image
عتیق چوہدری  وطن عزیز کا جغرافیائی محل وقوع پاکستان کو دنیا کی اہم طاقتوں کی نظر میں اہم بناتاہے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستون ملکی سالمیت اور اقتصادی ترقی ہے۔کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔ ہر ریاست اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دشمنوں اور دوستوں کا تعین کرتی ہے ۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان غیر جانبداریت کی پالیسی کے قائل تھے مگر ان کا جھکاؤ مغربی بلاک کی طرف زیادہ تھا ۔ سٹالن نے 1948 میں لیاقت علی خان کو روس کے دورے کی دعوت دی مگر پاکستان نے وہ قبول نہیں کی ۔خارجہ پالیسی کے ماہرین اس کو خارجہ پالیسی کی بہت بڑی غلطی قرار دیتے ہیں ۔ سرد جنگ کے دور میں بھی پاکستان امریکن بلاک کو سپورٹ کرتا رہا مگر امریکہ نے 1965 ،1971 میں پاکستان کو ایک اتحادی کے طور پرمکمل سپورٹ نہیں کیا ۔سرد جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ افغان جہاد کے بعد تو روس پاکستان کو دشمن ہی سمجھنے لگ گیا تھا ۔ 9/11 کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا صف اول کا اتحادی بن گیا ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکست...

بہار الیکشن کے نتائج ،بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں ایشیا کے سیاستدانوں کے لئے سبق

Image
  عتیق چوہدری  بھارت کی ریاست بہار کے الیکشن نتائج نے اس بیانیہ پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے کہ جنوبی ایشیا کی عوام میں سیاسی شعور اور آگاہی وقت گزرنے کے ساتھ آرہی ہے ۔بہت سارے مقامی عوامل کے ساتھ لوگ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی پالیسیاں ،منشور اور عمل کو دیکھ کر بھی ووٹ دیتے ہیں ۔ عام ووٹر بھی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بناتا ہے بلکہ ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے سیاستدانوں کے قو ل وفعل کو مدنظر دیتے ہوئے ووٹ دیتا ہے ۔بطور صحافت اور سیاست کا طالبعلم ہونے کے ناطے میرے لئے یہ خوش آئیند بات ہے کہ جمہوریت مظبوط ہورہی ہے ۔میڈیا،جدید ٹیکنالوجی،سوشل میڈیا نے عوام کو سیاسی اور سماجی شعور دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  بہار کے الیکشن نتائج کا اگر تجزیہ کریں تو ان نتائج سے بھارت ،پاکستان،افغانستان،بنگلہ دیش کے سیاستدانوں کے لئے بہت سے سبق چھپے ہوئے جن کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنے ماضی کا احتساب کرنا ہوگا اور مستقبل کے لئے پالیسیوں کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا ۔ بہار کے ا لیکشن میں حکمران جماعت بھارتیہ جتنہ پارٹی جس کو اٹھارہ ماہ پہلے بھارت کی عوام نے کانگری...

اقبال کے دیس میں بندہ مزدور کی کسمپرسی کا عالم

 عتیق چوہدری  آج قوم شاعر مشرق ،مصور پاکستان کا ۱۳۸ واں یوم ولادت منا رہی ہے  ۔پوری قوم گذشتہ ایک ہفتہ سے اس کشمکش میں مبتلا تھی کہ9 نومبر کو چھٹی ہونی چاہیئے یا نہیں ۔چہ جائیکہ اس پر بحث ہوکہ آج فکر اقبال کو نئی نسل تک کیسے پہنچایا جاسکتاہے اور اس پر عمل کیسے ہو سکتا ہے ؟ ہم پاکستان کو فکر اقبال اور قائداعظم کے فرمودات کی رہنمائی میں ایک ترقی یافتہ جدید،جمہوری فلاحی ریاست کیسے بناسکتےہیں ؟علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر نظر ڈالی جائے تو آپ غریب عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں ۔آپ ہر قسم کی غلامی کے خلاف ہیں ،آپ خودی اور نوجوانوں کو ستاروں پر کمند ڈالنے کا درس دیتے ہیں ۔ مگر آج میں جس پہلو پراپنے خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہو وہ  ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والا “ بندہ مزدور ” آج کا مزدور جس بے حسی اور مجبوری میں جکڑا ہوا ہے اس کا اندازہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ہزاروں مزدورآپ کو سڑکوں ،چوراہوں پر دیہاڑی کی آس میں کھڑے نظر آئیں گے ۔لاکھوں مزد ور، جاگیرداروں،وڈیروں،سرداروں،زمینداروں کی غلامی ،مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ۔اس کے علاوہ لاکھوں لوگ صع...

کیا اردگان ترکی کونیا آئین اور نظام دے پائیں گے ؟؟

عتیق چوہدری   تر کی کے دوبارہ ہونے والے انتخابات میں طیب اردگان کی " آق پارٹی 'جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے دوبارہ تن تنہا حکومت سازی کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے ۔13 سال کے تسلسل کے بعداردگان کو دوبارہ چار سال کے لئے بلاشرکت غیرے حکومت کرنے کا اختیار عوام نے دے دیا ہے۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آق پارٹی عوام سے کئیے ہوئے وعدے پورے کر پائے گی ۔اس سوال کو تفصیلی طور پر ڈسکس کرنے سے پہلے اسمبلی میں نشستوں کا جائزہ لیتے ہیں ۔طیب اردگان کی پارٹی نے 49 فیصد ووٹوں کے ساتھ 316 ،جبکہ حکومت سازی کے لئے 276 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ دوسرے نمبر پر آنے والی کمال اتاترک کی وارث سیکولر ،جمہوری پیپلزپارٹی نے 25 فیصد ووٹوں کے ساتھ 134 نشستیں حاصل کی ہیں ۔جبکہ قومی تحریک 12 فیصد کے ساتھ 40 اور کرد عوامی جمہوری پارٹی 11 فیصد ووٹوں کے ساتھ 59 نشستیں حاصل کرکے بالترتیب چوتھے اور تیسرے نمبر پر رہی ہیں ۔ عوام نے رجب طیب اردگان کو مینڈیٹ تو دے دیا ہے مگر وہ اپنے منشور میں کیا گیا سب سے بڑاوعدہ صدارتی نظام حکومت ترکی میں رائج کر سکیں گے ؟کیونکہ آق پارٹی کو ریفرینڈم کروانے کے لئے 330 پارلیمان...

قائد کے آزاد وطن میں غلاموں کی چیخ و پکار

عتیق چوہدری  آزادی ایک لفظ نہیں ، ایک عظیم نعمت ہے۔زندگی کا اصل احساس ہے۔ جو قومیں اس نعمت عظمیٰ کی قدر نہیں کرتیں ان کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جاتا ہے۔ 14اگست کادن ہمیں اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے نصف صدی تک حصول پاکستان کے لیے کن کن جانی و مالی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا جن کی بدولت ہم آج آزاد وطن میں پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں۔ مشہور فرانسیسی مفکر روسو نے کہا تھا ‘‘Man is born free, but everywhere he is in chains’’ ‘‘انسان آزاد پیدا ہوا تھا لیکن وہ ہر طرف زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے’’ یہ زنجیریں جبرواستداد کی نہیں ،یہ زنجیریں ناروا پابندیوں کی ہیں ۔یہ زنجیریں ظلم اور زیادتی کی ہیں ۔انسان کی انسان کو غلام بنانے کی حرص وہوس نے کبھی دم نہیں توڑا ۔چشم تاریخ نے کھوپڑیوں کے مینار بنتے دیکھے ہیں ۔دھرتی کو خون ناحق سے لالہ زار ہوتے دیکھا ہے ۔ہم نےانگزیز سےتو آزادی  حاصل کرلی مگر صوبائی ،لسانی ،مذہبی،امیر اور غریب کی زنجیر سے خود کو ٓازاد نہیں کراسکے ۔ہم جاگیردار،سرمایہ دار،رشوت خور بیوروکریسی،ڈکٹیٹر شپ اور جاہل،کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو آزاد نہیں کراس...