Posts

"محسن انسانیت ﷺکا پیغام امن

Image
روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والے میرے کالم کا لنک "محسن انسانیت ﷺکا پیغام امن " http://www.nawaiwaqt.com.pk/…/L…/2016-12-12/page-15/detail-5

معذوروں کا عالمی دن , حکومتی ترجیحات ؟ روزنامہ نوائے وقت میں میرا کالم

Image
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2016-12-03/page-15/detail-0

معذوروں کی بحالی ،حکومتی ترجیحات ؟

معذوروں کی بحالی ،حکومتی ترجیحات ؟ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر1992 کو منظور ہونے والی قرارداد نمبر 47/3 کے تحت ہر سال 3 دسمبر کومعذوروں کاعالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اس دن کا مقصد معذور افراد کے حقوق کے بارے میں لوگوں کو شعور وآگاہی دینا ،حکومتی سطع پر ان کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کی ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہے۔اس قراردادمیں اقوام عالم سے اپیل کی گئی کہ ہماری دنیا میں معذور باشندے،رشتہ دار،ہم وطن اور پڑوسی اس بات کا بھرپور حق رکھتے ہیں کہ انہیں بہتر زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ۔1982 ء میں اقوام متحدہ نے معذور افرادکے حقوق کو بنیادی انسانی حقوق کا درجہ دیتے ہوئے تمام ممبر ممالک سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو صحت ،تعلیم اور روزگار میں برابر کے مواقع فراہم کئیے جائیں ۔علاوہ ازیں اسی سال کو معذوروں کا عالمی سال قرار دیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق وہ افراد جنہیں طویل المعیاد جسمانی وذہنی کمزوری کا سامنا ہو،جسکی وجہ سے انہیں معاشرے میں اپنا مناسب کردار ادا کرنے میں رکاوٹ پیش آتی ہو،ایسے افراد کو معذور کہا جاسکتا ہے ۔ان کوذہنی ،جسمانی،پیدائشی اور حادثاتی ،...

ایڈز ،تلخ حقائق اور ہماری ذمہ داریاں

پوری دنیا میں ایڈز سے آگاہی کے لئے یکم دسمبر کوعالمی دن منایا جاتا ہے ۔یکم دسمبر 1988 کو پہلی دفعہ عالمی ادارہ صحت نے یہ دن منانے کا اعلان کیا ۔اس کا مقصد ایڈز سے بچاؤ کے لئے مختلف طریقے وضح کرنا ، عوام الناس کو بچاؤ کے لئے آگاہی دینا اوراس مرض سے متعلق درست معلومات عام کرنا ،علاج کے لئے مریضوں کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ ایڈز ایک جان لیوا مرض ہے جسکا وائرس عمومی طور پر غیر فطری جنسی روابط ،غیر محفوظ انتقال خون او ر استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے انسانی جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہوتا ہے ۔ایچ آئی وی ایڈز سے متعلقہ ہزاروں افراد ایسے ہیں جو اس مرض سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے جس سے اس بیماری کے پھیلنے کا خدشہ مزید بھڑجاتا ہے ۔ایڈزکا جرثوما ایک وائرس ہے ،جسے طبی اصطلاح مین ہیومن امینوڈیفی شینسی وائرس ’’HIV,Human Immunodeficiency virus‘‘کہا جاتا ہے ۔یہ وائرس خود کوئی مرض یا مرض کی علامت پیدا نہیں کرتا ،بلکہ سفید خلیوں کو ،جوہمہ وقت جسم میں ہر سانس ،پانی کے گھونٹ ،نوالے کیساتھ بنتے ہیں ناکارہ بنا دیتا ہے ۔نیتجۃ جسم کا دفاعی نظام بلکل ناکارہ ہوجاتا ہے ۔قدرت نے انسانی جسم کو ...

کسانوں کا احتجاج ،حکومت کا ناقابل فہم رویہ

ایک زرعی ملک ہونے کے باجودپاکستان میں زراعت کے شعبہ کو فروغ دینے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی نہیں کی گئی ،حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یہ شعبہ زوال پذیر ہوا ۔گذشتہ کچھ سالوں سے کسان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں حکومتی رہنماؤں کی طفل تسلیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گے ۔مسائل حل کرنے اور ان کی بات سن کر جائز مطالبات پورے کرنے کی بجائے احتجاج کو زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی ،طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کسان رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ۔حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے ۔اگرزراعت کے شعبہ کے مسائل کو فورا حل نہ کیا گیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔

پاک بھارت ،سوشل میڈیا جنگ

Image
جدید ٹیکنالوجی کے انقلاب نے روایتی میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا کو بھی اپنے نظریات وخیالات دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنادیا ہے ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران ہٹلر نے منظم پروپگینڈااور نفسیاتی جنگ کو باقاعدہ جنگ میں استعمال کیا ۔جرمنی کی شکست کے بعد سوویت یونین اور امریکہ نے سرد جنگ کے درمیان پروپگینڈا اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے نظریات دنیا تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے ۔ انٹرنیٹ کی ایجاد اور سوشل میڈیا کی مقبولیت کے بعد عوام بھی اپنی آراء کا اظہار کرنے لگی۔سوشل میڈیا پرروایتی میڈیا کے برعکس کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔  الیکشن میں اوبامہ اور نریندر مودی نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے رائے عامہ ہموار کی ۔سوشل میڈیا یہاں باہمی روابط کے لیئے مفید ہے وہی اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں ۔جب بھی کوئی اندرون ملک یا بیرون ملک اہم واقع رونما ہوتا ہے تو دونوں طرف کے سپورٹرز میدان میں آجاتے ہیں ۔وہ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرجاتے ہیں بلخصوص سیاسی ومذہبی نظریات کی بحث اور اپنے من پسند لیڈر کی سپورٹ کرتے ہوئے ہر طرح کی حد کراس کرجاتیں ہیں۔ پاکستان اور بھارت...